زمینی و سمندری راستے سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی ترسیل پر پابندی
صرف پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں درج روٹس کے ذریعے ہی سامان کی نقل و حمل ہوسکے گی- فوٹو : فائل
اسلام آباد: زمینی و سمندری راستے سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی ترسیل پر پابندی کردی گئی۔
پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں درج روٹس کے علاوہ دوسرے کسی بھی زمینی و سمندری راستے سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کے ترسیل پر پابندی عائد کردی۔ آئندہ صرف پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ میں درج روٹس کے ذریعے ہی ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی نقل و حمل ہوسکے گی ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے جانے کیلیے ڈائریکٹریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور اور کوئٹہ کے پاس رجسٹرڈ ہونا ضروری ہو گا۔ دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز رولز 2001ء میں ترامیم کر دی ہیں ،ان ترمیمی رولز میں کہا گیا ہے کہ آئندہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت سامان کی درآمد اور برآمد صرف پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں درج روٹس کے ذریعے ہوا کرے گی۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی ترسیل کیلئے معاہدے میں درج روٹس کے علاوہ کوئی دوسرا سمندری یا زمینی روٹ اختیار نہیں کیا جاسکے گا ۔




