مچل مارش، وارنر کی یوگنڈا کے کھلاڑیوں سے ملاقات، کپتان نےشرٹ پہن لی
یوگنڈین پلئیرز نے آسٹریلوی کپتان و اوپنر کے ہمراہ تصویر بنوائی جبکہ آٹو گرافس بھی لیے -فوٹو: یوگنڈا کرکٹ بورڈ
آسٹریلوی کپتان مچل مارش اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کی یوگنڈا کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر یوگنڈا کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی کپتان مچل مارش اور اوپنر ڈیوڈ وارنر سے کھلاڑیوں کی ملاقات کی تصاویر شیئر کیں، دونوں ٹیمیں ویسٹ انڈیز کے ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔اس موقع پر یوگنڈا کے کھلاڑیوں نے آسٹریلوی کپتان مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کو اپنی پلئنگ شرٹس بھی پیش کیں جبکہ تمام کھلاڑیوں کے ہمراہ یادگار تصاویر بھی بنوائیں۔یوگنڈا کے کھلاڑی مچل مارش اور وارنر کیساتھ گھل مل گئے جبکہ آٹو گرافس بھی لیے۔
Load/Hide Comments




