اسرائیل ،ایرانی حملے کے خطرے کے پیش نظر زیر زمین ہسپتال فعال

ہسپتال میں 2 ہزار افراد کے لیے بیڈز کی سہولت دی گئی ہے، تمام طبی آلات اور ادویات بھی ذخیرہ کی گئی ہیں-فوٹو: ویب

اس زیر زمین ہسپتال کی تعمیر 2006ء میں اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ کے دوران کی گئی تھی، ہسپتال رمبام میڈیکل سینٹر نے بنایا جو ایک پارکنگ پلازہ کے نیچے قائم ہے

تل ابیب: اسرائیل نے ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر 18 سال پرانا زیر زمین تعمیر کردہ ہسپتال دوبارہ فعال کر دیا ہے۔
یہ ہسپتال اسرائیل کے شہر حیفہ میں قائم ہے جو غیر معمولی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اس زیر زمین ہسپتال میں سیکڑوں مریضوں کے لیے بیڈز لگا دیے گئے ہیں۔اس زیر زمین ہسپتال کی تعمیر 2006ء میں اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ کے دوران کی گئی تھی، ہسپتال رمبام میڈیکل سینٹر نے بنایا جو ایک پارکنگ پلازہ کے نیچے قائم ہے۔رپورٹس کے مطابق اس ہسپتال میں 2 ہزار افراد کے لیے بیڈز کی سہولت دی گئی ہے جبکہ تمام طبی آلات اور ادویات بھی ذخیرہ کی گئی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں