وزیرِاعظم نے سرکاری دفاتر کو پیپرلیس بنانے کیلئے وزارت آئی ٹی کو ٹاسک سونپ دیا

آئندہ ماہ سے کوئی بھی فائل ای آفس کے علاوہ نہیں دیکھوں گا، وزیرِ آعظم محمد شہباز شریف-فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیرِ آعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے دفاتر کو پیپرلیس بنانے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ اداروں کو ٹاسک سونپ دیا.وزیراعظم نے کہا ہے کہ وفاقی سرکاری دفاتر میں ای آفس کے نفاذ میں کسی قسم کی سست روی قبول نہیں، ایک ماہ کے اندر تمام دفتری فائلز پر کام ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے کوئی بھی فائل ای آفس کے علاوہ نہیں دیکھوں گا۔شہباز شریف نے کہا کہ نظام میں شفافیت اور تیزی لانے کیلئے ای آفس کا نفاذ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ تمام سرکاری دفاتر میں افسران ای آفس کے ذریعے فائلز بھیجیں۔وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیرِ اعظم آفس کے اسٹاف کی گزشتہ ہفتے ای آفس کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی اور وزیرِ اعظم نے گزشتہ ہفتے بذاتِ خود ای آفس پر فائلز موصول کیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ای آفس پاکستان میں ڈیجیٹائیزیشن کے فروغ اور گورننس کی بہتری کیلئے نہایت کلیدی اقدام ہے۔انہوں نے آئندہ دو ہفتوں میں ای آفس کے نفاذ پر پیش رفت پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں