پاکستان کیساتھ بلا تعطل بات چیت کا دور ختم ہوچکا، بھارت

جہاں تک جموں و کشمیر کا تعلق ہے آرٹیکل 370 نے یہ معاملہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا، بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بلا تعطل بات چیت کا دور اب ختم ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سفارت کار راجیو سیکری کی کتاب ’ اسٹریٹجک کننڈرمس: ری شیپنگ انڈیاز فارن پالیسی ‘کے اجراء کے دوران پاکستان کے کشیدہ تعلقات کے بارے میں بھی بات کی۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ اقدامات کے نتائج ہوتے ہیں۔

جہاں تک جموں و کشمیر کا تعلق ہے، میرے خیال میں آرٹیکل 370 سے یہ معاملہ ختم کردیا گیا۔مودی سرکار کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس اقدام کے بعد اب ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات پر غور کرسکتے ہیں اور ہمیں اس کی کیا ضرورت ہے؟بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا۔ اب ہم رد عمل دیں گے۔ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے۔ منفی یا مثبت ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں۔

وزیر خارجہ نے افغانستان سے بھارت کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہ امریکی افواج کی موجودگی والا افغانستان سے بہتر آج کا امریکا کی موجودگی کے بغیر والا افغانستان ہے۔ ہمیں اس بات کی تعریف کرنی چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں