محسن نقوی کا دورہ قذافی سٹیڈیم، اپ گریڈیشن کام کا جائزہ لیا

پروجیکٹ کو ہر قیمت پر ڈیڈلائن تک مکمل کرنا ہے، اس کیلئے پوری ٹیم کو دن رات کام کرنا ہو گا، محسن نقوی-

لاہور: (جاگیرنیوز) قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔
بیسمنٹ مکمل اور فلورز کا کام شروع ہوگیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تفصیلی دورے پرپیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے انکلوژرز کے تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا اور تعمیراتی معیار کا معائنہ کیا، انہوں نے اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام کے حوالے سے ہدایات دیں۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پروجیکٹ کو ہر قیمت پر ڈیڈلائن تک مکمل کرنا ہے، اس کیلئے پوری ٹیم کو دن رات کام کرنا ہو گا۔اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ، انفراسٹرکچر کے حکام، ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کے عہدیداران بھی موقع پر موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں