کامران غلام کی ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری، نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

سابق کھلاڑی سلیم ملک نے 1982ء میں سری لنکا کے خلاف کراچی میں سنچری بنائی تھی-فوتو : گیٹی امیجز

ملتان: پاکستان ٹیم کے بلے باز کامران غلام نے ٹیسٹ ڈیبیو میں شاندار سنچری بنا کر نیا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری کرنے والے دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے ملتان میں انگلینڈ کے خلاف 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری بنائی۔

اس سے قبل، 2000ء میں بنگلا دیش کے امین السلام نے بھارت کے خلاف ڈھاکا میں ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری بنائی تھی اور 24 سال بعد کسی کھلاڑی نے دوبارہ یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے پہلے سابق کھلاڑی سلیم ملک نے 1982ء میں سری لنکا کے خلاف کراچی میں سنچری بنائی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں