عمان میں جاری جونئیر ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی

ویلڈن جونئیرز پاکستان ہاکی، تباہی کے گڑھے سے نکلنے کی امید جاگ اٹھی-فائل فوٹو
سپورٹس رپورٹر:محمد اقبال ہارپر
لاہور:عمان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی نے پاکستان ہاکی کو تباہی کے گڑھے سے نکلنے کی امید دلا دی ہے اور اگر یہ تسلسل اسی طرح جاری رہا تو انشاء اللہ پاکستان ہاکی میں کھوۓ ہوۓ تمام اعزازات دوبارہ حاصل کر لے گا۔
قارئین کرام پاکستان ہاکی کو تباہی کے گڑھے میں پہچانے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن پر کئی سال سے قابض قبضہ مافیا کا بڑا ” کردار” رہا ہے جو ابھی تک جاری ہے، پی ایچ ایف نے الیکشن کرواۓ وہ بھی اپنے ہی “مبینہ” قانون کے مطابق جس میں دھاندلی کی شکایات ہیں لیکن پی ایچ ایف ان انتخابات کو قانونی قرار دیتی ہے دوسری طرف پاکستان سپورٹس بورڈ پی ایچ ایف کے الیکشن کو نہ صرف مسترد کر چکا ہے اور موجودہ پی ایچ ایف کے سیٹ اپ کو تسلیم ہی نہیں کرتا،قومی اسمبلی میں بھی پی ایچ ایف کا شور پڑ چکا ہے لیکن پی ایچ ایف بدسطور ” قانونی” ہونے کا دعوی کر رہی ہے،اور دوسری طرف لاتعدار “مبینہ غیر قانونی یا متوازی” کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی سرپرستی کرنے والی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن موجودہ پی ایچ ایف کو ہر لحاظ سے قانونی قرار دیتی ہے اور اسے تسلیم کرتی ہے، کھیلوں کی تنظیموں اور اداروں کے انہیں اختلافات،تنازعات نے نہ صرف کھیلوں کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے بلکہ کھیلاڑی بھی بد ظن ہو چکے ہیں اور مایوسی کا شکار ہیں،اوپر سے ظلم یہ ہے کہ کوئی بھی حکومتی سطح پر ان مسائل کو حل کرانے کے بجاۓ ان ایسوسی ایشنز پر اپنی باری لگانے اور اپنے بندے “فٹ “کرنے کی تگ ودو میں ہیں،ان کےنزدیک کھیلوں کا فروغ دور کی بات کھیل ہی بھاڑ میں جاۓ،بہر حال یہ رونا دھونا تو چلتا ہی رہے گا،اب اگر خدا خدا کر کفر ٹوٹا ہی ہے تو خدا کیلۓ سب ادارے مل کر پاکستان ہاکی کو دوبارہ بام عروج تک پہچانے کیلۓ مشترکہ جدوجہد کریں۔لیکن اس کیلۓ لالچ بھرے پرکشش عہدوں کی قربانی دینا پڑے گی، بہت ہو گیا سالوں سال پرکشش عہدوں کو اب چھوڑنا ہو گا کیونکہ ان عہدوں پر براجمان ہو کر کھیل کی کوئی خدمت نہیں ہوئی صرف اور صرف زبانی جمع خرچ ،اور سیر سپاٹے ہی ہوۓ پاکستان ہاکی تو اولمپکس،ورلڈ کپ پتہ نہیں کہاں کہاں سے آؤٹ ہو گئی لیکن کھیل دشمنوں نے اپنے اپنے مفادات کے اولمپکس ورلڈ کپ خوب کھیلے ،خدا کیلۓ ابھی بھی وقت ہے ملک و قوم کیلۓ قربانی دیں اور پاکستان کے اس قومی کھیل کو بچا لیں۔ یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کی پی ایچ ایف کو قانونی یا غیر قانونی الیکشن جو بھی سمجھ لیں اس میں ایک ایسا ہیرا ملا ہے جس کو اگر پی ایچ ایف اگر مثبت استعمال کر گئی تو انشاء اللہ پی ایچ ایف کو کبھی مالی مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جی اس ہیرے کا نام سید حیدر حسین ہے جس نے پی ایچ ایف میں آنے یا لاۓ جانے سے پہلے ہی اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھا رکھی تھی کراچی ہاکی کو تمام تر مخالفت اور رکاوٹوں کے باوجود عروج پر پہنچایا کے ایچ اےکو مالی طور پر مضبوط کیا اور کھلاڑیوں کو بھی خوشحال کیا ۔پاکستان سپورٹس بورڈ اگر پی ایچ ایف کو پیسے نا بھی دے وہ اکیلا ہی کافی ہے اس کے “ریکٹس” بہت کامیاب ہیں جب تک وہ پی ایچ ایف کے ساتھ ہے اس کو کوئی مالی پریشانی نہیں ہونے دے گا، ٹیموں کے بیرونی ممالک کے دوروں کے اخراجات کے انتظامات اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں