جسٹس منصور علی شاہ ہی آئندہ چیف جسٹس ہوں گے: فواد چودھری

مسودے میں ہائیکورٹ ججز کی تقرری اور کارکردگی کا نظام وضع ہے جو درست ہے

لاہور: (جاگیر نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ ہی آئندہ چیف جسٹس ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں فواد چودھری نے واضح کیا کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے مسودے میں ہائیکورٹ ججز کی تقرری اور کارکردگی کا نظام وضع ہے جو درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا تقرر اب سنیارٹی کے اصول پر نہیں ہوگا لیکن 12 رکنی کمیٹی میں دو تہائی اکثریت چاہیے جو اپوزیشن کے بغیر نہیں مل سکتی لہٰذا چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی ہوں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں