انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
کراچی: (جاگیر نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Load/Hide Comments




