ٹریکٹرز کی فروخت پر سیلز ٹیکس میں 4 فیصد اضافہ، آئی ایم ایف کی شرط پوری

ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے، ٹریکٹرز مہنگے نہیں ہوں گے

لاہور:(جاگیر نیوز)ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس میں 4 فیصد اضافہ کر دیا گیا، آئی ایم ایف کی شرط پر سیلز ٹیکس پرچھوٹ ختم کر دی گئی ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق مقامی ٹریکٹرز کی فروخت پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا گیا، امپورٹڈ ٹریکٹرز پر بھی سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا گیا، ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر ابھی بھی 4 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ باقی ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے آئندہ ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر 4 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے، ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر معیاری شرح کے مطابق 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے، سیلز ٹیکس بڑھنے سے ٹریکٹرز مہنگے نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 4 فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے ٹریکٹرز مزید 80 ہزار روپے مہنگے ہونے کا تخمینہ ہے، ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ آئی ایم ایف کی شرط پر ختم کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں