بیروت : اسرائیلی حملے میں 5 لبنانی شہری شہید، درجنوں زخمی
بیروت شہر پر بھی اسرائیلی فورسز کے 12 فضائی حملوں میں 14 سے زائد افراد شہید
بیروت: عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں 5 لبنانی شہری شہید، درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غازیہ قصبے پر حملے کیے، غازیہ ہائی وے کے دونوں جانب ڈرونز کے ذریعے دو حملے کیے گئے،فیکٹریوں کو نشانہ بنایا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق بیروت شہر پر بھی اسرائیلی فورسز کے 12 فضائی حملوں میں 14 سے زائد افراد شہید ہوئے، 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں کے دوران شہدا کی تعداد 20 ہوگئی۔
دوسری جانب حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے قصبے عودیسیہ میں 10 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، صہیونی فورس کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
Load/Hide Comments




