ملک کو قومی حکومت نہیں، سیاسی استحکام کی ضرورت ہے: رانا ثنا اللہ

سیاسی استحکام کے لیے سیاسی جماعتیں سرجوڑکربیٹھیں، جب تک سرجوڑکرنہیں بیٹھیں گے،سیاسی استحکام نہیں آئےگا

اسلام آباد :(جاگیر نیوز) مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو قومی حکومت نہیں، سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،سیاسی استحکام کے لیے جماعتیں سرجوڑکر بیٹھیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیٹ اپ کووقت دیا جائے، آج پاکستان اکنامک بحران سےنکل آیا ہے، اس کوہٹادیں،اس کولےآئیں ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے سیاسی جماعتیں سرجوڑکربیٹھیں، جب تک سرجوڑکرنہیں بیٹھیں گے،سیاسی استحکام نہیں آئےگا، ملک کو قومی حکومت نہیں، سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔مشیر سیاسی امور نے کہا کہ ہ مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نےسیاسی ڈائیلاگ شروع کرنا ہے، ادارے نےتوکلیئرکردیا تھا کہ ڈائیلاگ سیاسی جماعتوں نےکرنےہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا سے مجھے ہمدردی ہے، وہ سسٹم کےلاڈلےہیں، کچھ لوگ سسٹم کےلاڈلےہوتے ہیں وہ لاڈیاں کرتے ہیں، سسٹم کے لاڈلے سے گھبراہٹ نہیں ہونی چاہیے، فیصل واوڈا سسٹم سے باہر نہیں جا سکتے، ان کو سینیٹر بنا کر ہم بھول گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نےہمیں اپنی یاد تودلانی ہے، میں وزیراعظم سےکہوں گا فیصل واوڈا کوبلائیں اوران کا خیال کریں، مولانا فضل الرحمان کا گلا دورکردیں گے، مذاکرات کی مشروط پیشکش کےبعد بات چیت کیسے ہوسکتی ہے۔مشیر سیاسی امور کا مزید کہنا تھا کہ جولوگ جیلوں میں ہیں ان کی رہائی عدالتوں سے ہونی ہیں، یہ بتائیں278لاشیں کہاں ہیں جن کےبارے میں کہا گیا تھا کہ قتل کیا گیا ہے، ہم نےمذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا، اگرسول نافرمانی کی تحریک چلائی گئی تووہ بری طرح ناکام ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں