قومی ٹیم کے ہاکی کوچ کو 14 ماہ بعد معاوضہ مل گیا

فوٹو؛ فائل

کراچی: قومی ہاکی ٹیم کے مستعفی غیر ملکی ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کو 14 ماہ کے طویل انتظار کے بعد بالاآخر معاوضہ مل گیا۔

ذرائع کے مطابق معاوضہ کی عدم ادائیگی کی خلاف ایف آئی ایچ سے رجوع کرنے کا عندیہ دینے والے ڈچ کوچ کو پی ایس بی نے رقم جاری کردی، ایکمین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیر اعظم کے دفتر سے درخواست کی تھی کہ ایک برس سے رکی ہوئی تنخواہ جاری کی جائے، تاہم معاملہ سرخ فیتہ کا شکار تھا۔

ایکمین نے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملہ پر میں ایف آئی ایچ کی تادیبی کمیٹی سے رابطہ کا حق رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 8 ہزار یورو ماہانہ کی تنخواہ پر خدمات انجام دینے والے ایکمین کو پاکستان اسپورٹس بورڈ نے گزشتہ 14 ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی تھی، تاہم بعدازاں بنیادی طور پر بھارت سے تعلق رکھنے والے سیگفیڈ ایکمین کو ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی اور اب ان کو چیک جاری کردیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں