کرن دیول شادی کے بندھن میں بندھ گئے

(فوٹو: انسٹاگرام)

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول دیشا اچاریہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کے پوتے اور اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ کرن کی شادی ممبئی میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں سمیت شوبز اسٹارز نے شرکت کی۔
https://www.instagram.com/reel/CtpQU6UPMcd/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
کرن اور دیشا کی شادی میں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان، عامر خان، شتروگھن سنہا، پریم چوپڑا، راج ببر، انوپم کھیر، جیکی شروف سمیت کئی سینئر اداکاروں نے شرکت کر کے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
https://www.instagram.com/reel/Cto_QZNLqsA/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
اس موقع پر سنی دیول کا کہنا تھا کہ انہیں بےحد خوشی ہے کہ ان کے بیٹے تھے اور اب انہیں ایک بیٹی بھی مل گئی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CtoynY9tDhB/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
خیال رہے کہ کرن دیول نے 2019ء میں فلم پل پل دل کے پاس سے اپنے فلمی کا آغاز کیا تھااس فلم کو ان کے والد سنی دیول نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اپنی پہلی فلم کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد کرن دیول نے 2021ء میں فلم ویلے میں بھی کام کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں