سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے لمبی رات کب ہوگی؟
رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا، 23 دسمبرسے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج سال کی سب سے لمبی رات ہو گی اور 22 دسمبر کو سال 2024ء کا چھوٹا ترین دن ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 22 دسمبر کو سورج 7 بج کر 6 منٹ پر طلوع ہوگا اور 5 بج کر 14 منٹ پر غروب ہوگا، جس کا کل دورانیہ 10 گھنٹے آٹھ منٹ کا ہوگا۔رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا، 23 دسمبرسے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 21 مارچ 2025ء کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔
Load/Hide Comments