قومی انڈر 19 ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم، کل ملائیشیا روانہ ہوگی

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کل کراچی سے براستہ دبئی ملائیشیا روانہ ہو گی، 18 جنوری سے ملائیشیا میں کھیلا جائے گا
کراچی: (جاگیر نیوز) قومی انڈر 19 ویمنز ٹیم کا 9 روزہ تربیتی کمیپ ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا کراچی میں 9 روزہ تربیتی کیمپ ختم ہوگیا، پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کل کراچی سے براستہ دبئی ملائیشیا روانہ ہو گی ۔پاکستان ٹیم کی قیادت کومل خان کریں گی، 16 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025 تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔
Load/Hide Comments