جسپریت بمرا آئی سی سی مینز پلیئر آف دا منتھ قرار

آسٹریلیا کی آل راؤنڈر اینا بیل سدرلینڈ ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائیں

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نامزد کھلاڑیوں میں بمرا کو مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔
آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کے دوران عمدہ کارکردگی دکھانے والے جسپریت بمرا آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ قرار دے دیے گئے۔آئی سی سی کے مطابق جسپریت بمرا کو دسمبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دا منتھ قرار دیا گیا، پلیئر آف دا منتھ کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔دوسری جانب آسٹریلیا کی آل راؤنڈر اینا بیل سدرلینڈ ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں