گال ٹیسٹ جیتنے کے بعد بابراعظم اور ابرار احمد کے سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل

دونوں کرکٹرز کے ہمراہ شائقین کرکٹ نے سلفیاں اور تصاویر بنوائیں اور مقامی بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی، ویڈیو وائرل ،-فوٹو: اسکرین شارٹ
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اسپنر ابرار احمد کی گال میں مقامی بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابراعظم اور ابرار احمد تفریح کیلئے سمندر کنارے پہنچے جہاں انہوں نے مقامی بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔
.@babarazam258 and Abrar Ahmed go all touristy in Galle ✨#SLvPAK pic.twitter.com/MkbcCWU7y9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 21, 2023
اس موقع پر کپتان بابراعظم کو بڑی پتنگ اڑاتے ہوئے اپنی پتنگ بازی کا شوق بھی پورا کیا، دونوں کرکٹرز کے ہمراہ شائقین کرکٹ نے سلفیاں اور تصاویر بھی بنوائیں۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، سیریز کا اگلا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب قومی ٹیم نے کولمبو پہنچ گئی ہے، جہاں پاکستانی کرکٹرز ہفتے سے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گے۔