رنویر سنگھ نے اپنے زمانہ طالب علمی سے متعلق انکشاف کردیا

رنویر سنگھ نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں بھی بات کی:فوٹو:فائل

پڑھائی میں اچھا نہیں تھا،مجھے پڑھائی میں بالکل دلچسپی نہیں تھی،میتھس میں انہیں انڈہ یعنی صفر ملتا تھا، رنویر سنگھ

ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹائلش ہیرو رنویر سنگھ نے اپنے زمانہ طالب علمی سے متعلق انکشاف کردیا۔

اپنے نت نئے فیشن اسٹائل کے حوالے سے خبروں میں رہنے والے بالی ووڈ کے ہیرو رنویر سنگھ نے اپنی آنے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی پروموشن تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پڑھائی میں بالکل دلچسپی نہیں تھی۔

رنویر سنگھ نے انکشاف کیا کہ وہ میتھس کے مضمون میں بہت کمزور تھے اورانہیں میتھس اپنا دشمن لگتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میتھس میں انہیں 100 نمبرز میں سے انڈہ یعنی صفر ملتا تھا۔ رنویر نے تقریب کے شرکا ء سے پوچھا کیا کبھی کسی کو مائنس 10 ملے ہیں اور پھر خود ہی جواب دیا کہ مجھے ملے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا پہلا کرش میری ٹیچر تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں