ویسٹ انڈین وکٹ کیپر کی والدہ کوہلی سے ملکر جذباتی ہوگئیں، ویڈیو وائرل

ویسٹ انڈیز کیپر بیٹر جوشوا ڈی سلوا کی والدہ نے کوہلی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی (فوٹو: اسکرین شارٹ)
ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر کی والدہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ملاقات کے بعد جذباتی ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیپر بیٹر جوشوا ڈی سلوا کی والدہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو گلے لگارہی ہیں جبکہ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔
قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے دوران ویسٹ انڈیز کیپر نے ویرات کوہلی سے بات کی تھی جس کی آڈیو اسٹمپ مائیک ریکارڈ ہورہی تھی، انہوں نے کہا کہ میری والدہ آپکی بہت بڑی مداح ہیں اور وہ صرف انہیں کھیلتے ہوئے دیکھنے یہاں آئی ہیں، میں اس پر یقین نہیں کر سکتا تھا۔بعدازاں دن کے اختتام پر ویسٹ انڈین کرکٹر کی والدہ نے کوہلی سے ملاقات کی اور جذباتی ہوگئیں۔
Joshua De Silva's mother finally got a chance to meet Virat Kohli ❤️@imVkohli • #ViratKohli𓃵 pic.twitter.com/hJJFWU5pAa
— Virat Kohli Trends™ (@TrendVirat) July 22, 2023
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی اس دور کے شاندار کرکٹر ہیں، انکو اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلتے دیکھنا اور ملنا اعزاز ہے۔