بھارت کے جسپریت بمرا آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دا ایئر قرار

جسپریت بمرا نے 2024ء میں سب سے زیادہ 71 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں
دبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے جسپریت بمرا آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دا ایئر قرار دئیے گئے ہیں۔
جسپریت بمرا نے 2024ء میں سب سے زیادہ 71 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں،علاوہ ازیں آئی سی سی نے مینز ٹی 20ٹیم آف دی ایئر کا بھی اعلان کردیا۔بابرآعظم مینز ٹی20 ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں،بھارتی کپتان روہت شرما سمیت بھارت کے 4 کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ٹریوس ہیڈ، فل سالٹ، نکولس پوران،سکندر رضا، ہاردک پانڈیا، راشد خان، ہسارانگا،جسپریت بمرا اور ارشدیپ سنگھ نے بھی ٹیم میں جگہ بنائی۔
Load/Hide Comments