نئے چینی سال کے استقبال پر ٹیراکوٹا جنگجوؤں کے عجائب گھرکے اوقات میں توسیع

شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں واقع مشہور ٹیراکوٹا جنگجوؤں کے مقام پر شہنشاہ چھن شی ہوانگ کے مقبرے میں واقع عجائب گھر کے اوقات میں توسیع کی جائے گی اور موسم بہار کی تعطیلات کے دوران زائرین کی متوقع تعداد کے پیش نظر مزید ٹکٹ فروخت کئےجائیں گے۔
عجائب گھر کے مطابق 29 جنوری سے 3 فروری تک روزانہ کے اوقات میں 90 منٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔ عجائب گھر صبح ساڑھے 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہے گا، جس میں روزانہ ٹکٹوں کی حد 10ہزار سے بڑھا کر 75ہزار کردی جائے گی۔صوبائی دارالحکومت شی آن کے دیگر عجائب گھروں بشمول شانشی تاریخی عجائب گھر اور ژیان بیلن عجائب گھر نے بھی تعطیلات کے دوران اپنے اوقات میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔موسم بہار کا تہوار یا نیا چینی سال ملک کی سب سے اہم روایتی تعطیل ہے۔ یہ تہوار اس سال 29جنوری کو منایا جاتا ہے، جس میں 28 جنوری سے 4 فروری تک 8 دن کی سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔ اس عرصے کے دوران لاکھوں افراد خاندان کے ساتھ جشن منانے اور ثقافتی مقامات کو تلاش کرنے کے لئے ملک بھر میں سفر کریں گے۔3100 سال سے زائد کی تاریخ کا حامل شہر شی آن چین کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ ٹیراکوٹا جنگجوؤں، دیوہیکل وائلڈ گوز پگوڈا اور بیل ٹاور سمیت 13 قدیم خاندانوں کے دارالحکومت کے طور پر مشہور مقامات کا گھر ہے۔اوقات میں توسیع اور ٹکٹوں کی دستیابی میں اضافے کے ذریعے عجائب گھروں کا مقصد اپنے خزانے کو زیادہ قابل رسائی بنانا ہے، جس سے ملکی اور بین الاقوامی زائرین کو سال کے اس خاص وقت کے دوران قدیم دارالحکومت کی تاریخ سے روشناس ہونے کا موقع ملےگا۔
___
چینی ای وی کمپنیوں کے بعد ٹیسلا اور بی ایم ڈبلیو نے یورپی یونین کے محصولات کو چیلنج کر دیا
برسلز(شِنہوا)ٹیسلا اور بی ایم ڈبلیو نے چینی برقی گاڑیوں (ای وی) کے پیداوارکنندگان کے ساتھ مل کر چینی ساختہ برقی گاڑیوں پر یورپی یونین (ای یو) کے محصولات کو چیلنج کیا ہے۔عدالت کی ویب سائٹ کے مطابق کارسازوں کے مقدمات گزشتہ ہفتے چینی ای وی بنانیوالی بی وائی ڈی، گیلی اور ایس اے آئی سی کی جانب سے اسی طرح کی درخواستوں کے بعد دائر کئے گئے ہیں جنہوں نے یورپی یونین کے 35 فیصد سے زائد اضافی درآمدی محصولات کا سامنا کیا تھا۔یورپی کمیشن کے ترجمان اولوف گل نے ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ یورپی یونین عدالت میں اس کیس کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔یورپی یونین کے رکن ممالک میں صنعت کے متعلقہ فریق کی سخت مخالفت کے باوجود کمیشن نے اکتوبر میں چینی برقی گاڑیوں پر جوابی محصولات عائد کرنے کی اپنی تجویز پیش کی ہے۔یورپی یونین کی محصولات سکیم کے تحت چین میں گاڑیاں بنانے والی امریکی کارساز کمپنی ٹیسلا کو انفرادی جائزے کی درخواست کے بعد 7.8 فیصد ڈیوٹی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بی ایم ڈبلیو، جو چین میں بھی کچھ ماڈلز تیار کرتی ہے، 20.7 فیصد ڈیوٹی سے مشروط ہے۔ چینی پیداوارکنندگان کے لئے ٹیرف مختلف ہیں، بی وائی ڈی کے لئے 17 فیصد، گیلے کے لئے 18.8 فیصد اور ایس اے آئی سی کے لئے 35.3 فیصد ہیں۔چین نے گزشتہ سال نومبر میں عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) سے اپیل کی تھی کہ یورپی یونین کی جانب سے چینی برقی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے اقدامات کے حوالے سے حتمی فیصلہ سنایا جائے۔
____
نائیجیریا میں مشتبہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 22 فوجی ہلاک
ابوجا(شِنہوا)نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے ایک دور افتادہ قصبے میں مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 22 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔فوج کے ترجمان ایڈورڈ بوبا نے نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں شِنہوا کو موصول ہونے والے ایک بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور انسداد دہشت گردی کی کارروائی کے دوران زمینی دستوں کو روکنے کے لئے دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کااستعمال کیا۔ترجمان ایڈورڈ بوبا نے کہا کہ فوجیوں پر حالیہ حملے بورنو میں فوجی اڈوں پر دہشت گردی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنانے کے بعد ہوئے۔ فوج نے کچھ حملوں میں دہشت گردوں کے ذریعہ استعمال کئے جانے والے کھلونا نما ڈرونز کو مار گرایا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے میں ایک مسلح گروپ کے بریگیڈ کمانڈر اور خصوصی فورسز کمانڈر سمیت کم از کم 70 مشتبہ دہشت گرد پہلے ہی مارے جا چکے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ بورنو میں ایک فوجی اڈے پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والوں میں ایک اور اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہے۔نائیجیریا کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مسلح حملے سکیورٹی کے لئے بنیادی خطرہ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں حالیہ مہینوں میں ہلاکتیں اور اغوا کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
__
چینی میں روایات،سفر وتفریح اور خریداری کے سلسلے کے ساتھ بہار تہوار کا جشن
بیجنگ(شِنہوا)چین میں طویل تعطیلات کے دوران روایتی میلوں، خریداری اور سفری عروج میں سانپ سال کا بہار تہوار شروع ہونے والا ہے۔یہ یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شمولیت کے بعد پہلا سانپ سال ہے۔دنیا بھر میں موجود چینی شہریوں کے لئے بہار تہوار خاندانی میل جول،جشن کی روایات،چھٹیوں کی شاپنگ اور متنوع ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کا وقت ہے۔اس سال بہار تہوار 29 جنوری کو شروع ہوگا جس میں لاکھوں افراد اپنے خاندانوں سے ملنے کے لئے سفر کریں گے۔یہ دنیا کی سب سے بڑی سالانہ نقل مکانی ہے۔آج کل ہونے والی تقریبات میں روایتی اور جدید دونوں عناصر نمایاں ہوتے ہیں۔اس میں مندر کے میلوں،لالٹین کی نمائشوں،شیر کے رقص اور غیر مادی ثقافتی ورثے کے بازاروں سے لے کر گاؤں میں ہونے والے میلے،لائٹ اور ڈرون شو،میوزیم کی نمائشیں اور اندرون و بیرون ملک سفر شامل ہے۔اس سال یونیسکو کے اعزاز،کھپت کے فروغ کی پالیسیوں اور 7 روزہ روایتی چھٹیوں میں ایک اضافی دن سے تہوار کی خوشی اور سرگرمیوں کو مزید فروغ ملا ہے۔وزارت تجارت کے عہدیدار لی گینگ نے بتایا کہ تہوار کے لئے وزارت کے شروع کئے گئے ایک ماہ طویل آن لائن شاپنگ ایونٹ میں غیر مادی ثقافتی ورثوں کے حامل نئے چینی طرز کے زیورات اور سامان کی فروخت میں 52.6 فیصد اور 26.6 فیصد اضافہ ہوا۔اضافی چھٹی سے سفری صنعت کو فروغ ملا ہے۔سرکردہ آن لائن سفری ایجنسی فلگی کے مطابق شنگھائی، بیجنگ، گوانگ ژو، ہانگ ژو اور چھنگ دو جیسے سیاحتی شہرچھٹیاں گزارنے والے افراد کی بڑی تعداد کو راغب کر رہے ہیں۔چھوٹے شہروں میں بھی سیاحوں کی زیادہ تعداد آ رہی ہے جو تقریبات کو مقامی ذائقوں کے ساتھ منانا چاہتے ہیں۔
__
امریکہ غیرملکی امداد روکنے کے حکم نامے میں ضروری امداد کو استثنیٰ دے،سربراہ اقوام متحدہ
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی امداد روکنے کے اپنے وسیع حکم نامے میں ضروری امداد کی فراہمی کو مستثنیٰ قرار دے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ گوتریس نے امریکہ کی طرف سے غیر ملکی امداد روکنے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمزور برادریوں کے لئے اہم ترقیاتی اور انسانی سرگرمیوں کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اضافی استثنیٰ پر غور کیا جائے۔ترجمان نے کہا کہ انتونیو گوتریس ترقی پذیر دنیا کو درپیش مشکل ترین چیلنجز سے نبردآزما لوگوں کو انتہائی ضروری ترقیاتی امداد کی فراہمی کے لئے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ امداد فراہم کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کے لئے تعمیری طور پر کام کریں۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے محکمہ خارجہ کی موجودہ غیر ملکی گرانٹس کے تحت تقریباً تمام امداد کو مکمل طور پر روکنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روبیو کی ہدایت پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائےگا اور یہ 90 دنوں کے لئے نافذ العمل ہوگا جس کے تحت محکمہ خارجہ کے عملے کو تمام موجودہ غیر ملکی امداد پر کام روکنے کے احکامات جاری کرنا ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں