وزیراعظم نے بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی

سٹیئرنگ کمیٹی ایم-6، ایم-8، ایم-5 اور این- 25 کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائے گی

اسلام آباد: (جاگیر نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر مواصلات عبد العلیم خان بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ بھی سٹیئرنگ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی ایم-6، ایم-8، ایم-5 اور این- 25 کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں