آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا

اسلام آباد:(جاگیر نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ 7 فروری کو سماعت کرےگا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں