وزیر آعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر قرضہ سکیم کی امپیکٹ رپورٹ جاری

آئندہ 18ماہ میں پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کو کیش لیس بنانے کا ہدف حاصل کر لیا جائیگا،یوتھ قرضوں کی رقم 300 ارب تک بڑھانے کی تجویز ہے، چیئرمین رانا مشہود خان

اسلام آباد (جاگیرنیوز ) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کی امپیکٹ رپورٹ جاری کر دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ پروگرام کے تحت فن ٹیک ڈویژن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو جدید مالی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے 100سے 200ارب روپے تک کے قرضوں کی منظوری دی تھی، اب اس رقم کو بڑھا کر 300ارب روپے تک لے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ رانا مشہود نے کہا کہ ڈیجیٹل اکائونٹس کا اجرا ءکیش لیس اکانومی کی جانب ایک بڑا قدم ہے ۔ اگلے 18ماہ میں تمام یونیورسٹیوں کو کیش لیس بنانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ وزیرآ
عظم کے واضح ویژن پر تیزی سے عمل جاری ہے ۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاکستان کی ترقی دشمن عناصر کو اچھی نہیں لگتی، تاہم حکومت نوجوانوں کی ترقی اور ملکی خوشحالی کے ایجنڈے پر ثابت قدم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں