ایپنک گلگت بلتستان:نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری اور میڈیا ورکرز کنونشن ملتوی

15 اکتوبر کو ہونے والی تقریب ملکی سیاسی صورت حال، سیکیورٹی انتظامات اور سینیٹ و قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سمیت گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر ملتوی کی گئی ہے

اسلام آباد:(جاگیر نیوز)ایپنک گلگت بلتستان کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری اور میڈیا ورکرز کنونشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملکی سیاسی صورت حال، سیکیورٹی انتظامات اور سینیٹ و قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سمیت گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ منعقد ہونے والی ایپنک گلگت بلتستان کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری اور میڈیا ورکرز کنونشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔تحریری بیان کے مطابق شرکاء کی بہتر سہولت،سیکورٹی اور تقریب کے شایان شان انعقاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان ان شاء اللہ جلد کیا جائے گا۔ زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں