بلاول بھٹو زرداری سے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زرداری ہاؤس میں ملاقات
پشاور میں ہونے والے المناک حادثے میں 33 طلباء اور دو اساتذہ جاں بحق ہوئے ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بریفنگ
اسکول مالک کو ابتدائی تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے، ایک انکوائری کمیٹی بنادی ہے جو کل صبح حادثے کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرکے رپورٹ دے گی،گورنر خیبرپختونخوا
اسلام آباد: (جاگیر نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں ہونے والے اسکول سانحے سے متعلق بریفنگ بتایا کہ پشاور میں ہونے والے المناک حادثے میں 33 طلباء اور دو اساتذہ جاں بحق ہوئے ہیں،اسکول کے مالک کو ابتدائی تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے بتایا کہ میں نے ایک انکوائری کمیٹی بنادی ہے جو مجھے کل صبح حادثے کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرکے رپورٹ دے گی ۔ اس سانحے کے متاثرہ لواحقین کو فی خاندان دس لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو تین لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور جاں بحق ہونے والے طلباء اور اساتذہ کی نماز جنازہ کے بعد سوگوار خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ ایک افسوس ناک سانحہ ہے، ایسے اقدامات کئے جائیں کہ ایسے المناک واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی کہ دہشت گردی کے خلاف صف اول میں لڑنے والے پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے ہیں، خیبرپختونخوا میں نہ صرف پولیس اہل کاروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے بلکہ پولیس شہدا کے ورثاء میں پلاٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا ے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس اہل کاروں کی امداد ایک لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کردی گئی ہے،اگر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کوئی پولیس اہل کار خدانخواستہ مستقل معذوری کا شکار ہوجائے تو اس کی امداد پانچ لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے فرنٹ لائن کے جانباز پولیس سپاہیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں، خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام صوبے کی خوش حالی اور ترقی کے لئے بہت ضروری ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے بات چیت




