وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا دورہ راولپنڈی، ترقی کے سفر کا تسلسل
تحریر: افتخار علی شاہ/محمد عمران حیدر
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 24 نومبر بروز منگل راولپنڈی شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران متعدد عوامی فلاح کے مکمل کیے گئے منصوبوں کا افتتاع کیا۔ انہوں نے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ دورے کی خاص بات گرین بس سروس کے روٹس میں اضافے کے لیے نئی بسیں فراہم کرنا تھا۔ وزیراعلی پنجاب کا دورہ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
راولپنڈی جغرافیائی اعتبار سے پنجاب کا انتہائی اہم شہر ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے ساتھ ملحق ہونے کی وجہ سے راولپنڈی جڑواں شہر کی حیثیت سے ملک بھر میں نمایاں اہمیت رکھتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 2024 میں وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد راولپنڈی کا دورہ کیا اور شہر کی ترقی کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے۔ گرین بس سروس، سگنل فری کوریڈور منصوبہ، صاف پانی پروجیکٹ، ستھرا پنجاب پروگرام، اپنی چھت، اپنا گھر سکیم، راجہ بازار اربن بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ، کمرشل مارکیٹ اربن بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ، مختلف انڈر پاسز، فلائی اوورز سمیت شہر کی ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔ طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ سکیم اور ہونہار سکالرشپ پروگرام تسلسل سے جاری ہیں۔ رنگ روڈ منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ روز اپنے دورے کے دوران راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازاراربن بیوٹیفکیشن پروجیکٹس کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف بارانی یونیورسٹی میں منعقدہ12ویں تقریب میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی میں گرین بس پراجیکٹ کا افتتاح طلبہ کے ہمراہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کواس موقع پر بتایا گیا کہ راولپنڈی میں 80 سے زائد الیکٹروبس چلائی جارہی ہیں۔ کمرشل مارکیٹ میں الجنت روڈ تا ففتھ روڈ 1580فٹ طویل بازار کی47کروڑ روپے کی لاگت سے بیوٹیفکیشن کی گئی ہے۔ کمرشل مارکیٹ کے مرکزی بازار اورملحقہ گلیوں کو بھی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کمرشل مارکیٹ بازار کے دونوں اطراف محرابی دیواروں کو گٹکا ٹائلز سے مزین کیا گیا ہے۔ کمرشل مارکیٹ کے بازارکو قدیمی طرز کی لک دے کر نمایا ں کیاگیا ہے۔ راجہ بازار کی بیوٹیفکیشن میں بینچ،سٹریٹ لائٹس،وکٹورین لائٹ،داخلی خارجی گیٹ اورپلانٹر وغیرہ بھی لگائے گئے ہیں۔ فوارہ چوک تا ڈنگی کھوئی2ہزار فٹ طویل بازار کی بیوٹیفکیشن پر69کروڑ روپے لاگت آئی۔ راجہ بازار کو محرابی دیواروں اورروایتی گٹکا ٹائل سے مزین کر کے نئی شکل دی گئی۔ راجہ بازار کی دکانوں اورعمارتوں کو قدیمی طرز پر نمایاں کیا گیا۔ راجہ بازار کی بلڈنگ پر دھاتی نیون سائن بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ راجہ بازار میں خوبصورت بینچ،سٹریٹ لائٹس،وکٹورین لائٹ،ڈسٹ بن،داخلی اورخارجی دروازے بھی بنائے گئے ہیں۔ راجہ بازار میں ٹف ٹائل لگائی گئی جبکہ پلانٹر اورفٹ پاتھ بھی بنائے گئے ہیں۔ راجہ بازار میں میل،فی میل اورسپیشل افراد کیلئے خصوصی باتھ روم بھی بنائے گئے ہیں۔
“ویل کم…… سپر سی ایم“ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی راولپنڈی آمد پرتاریخی استقبال کیا گیا۔ خیر مقدم کے لئے ہر طرف عوام ہی عوام نظر آرہی تھی،راولپنڈی شہر میں جگہ جگہ گل پاشی کی گئی،پوسٹراورقدآدم بینر اور پوسٹر آویزاں کیے گئے۔ کمرشل مارکیٹ آمد پر ڈھول بجا کر روایتی پنڈی وال انداز میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خوش آمدید کہا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کمرشل مارکیٹ اربن بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ راولپنڈی میں جگہ جگہ والہانہ انداز میں گل پاشی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گاڑی کو گلاب کی پتیوں سے ڈھانپ دیا گیا۔ کمرشل مارکیٹ میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے پہنچنے پر چھتوں سے پھول بھی برسائے گئے۔ فیض آباد، شمس آباد،مری روڈ، راجہ بازار، کمرشل مارکیٹ، رحمان آباد،صدر، سید پور روڈ، بنی چوک، حیدری چوک اور دیگر علاقوں پر دکانداروں نے بھی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خوش آمدید کہا۔ تاجر برادری کی طرف سے بھی وزیراعلی مریم نواز شریف کا انتہائی پرجوش خیر مقدم کیا گیا۔ بہت بڑی تعداد میں خواتین بھی وزیراعلی مریم نواز شریف کے استقبال کیلئے پہنچ گئیں۔ عوام کے رش کی وجہ سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی گاڑی سست رفتار سے چلتی رہی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد کی خبر پاکر ہزاروں لوگ سڑکوں،گلیوں اور بازاروں میں امڈ آئے۔ پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی کے بیرونی راستے پر دونوں اطراف طلباء اور طالبات نے خیر مقدم کیا اور سلفیاں بنائیں۔ پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی پہنچنے پروزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گیٹ پر کھڑے کارکنوں نے پرجوش نعرے لگائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو راولپنڈی آمد پر سونے کا تاج پہنایا گیا ۔ آل پاکستان سمال جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی تحفہ پیش کیا گیا ۔آل سمال جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لیے سونے کا خصوصی تاج تیار کیاتھا ۔خالص سونے کا تاج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لیے بطور اعزازی تحفہ تیار کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے دورۂ راولپنڈی پر ایسوسی ایشن کی جانب سے خیرمقدم اور اظہارِ تشکر کے لیے خصوصی تحفہ پیش کیا گیا۔
اخباری رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئیندہ ایک سال میں راولپنڈی میں 5 ارب روپے کے ترقیاتی پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ راولپنڈی ڈویژن میں کینسر یونٹ فعال، راولپنڈی ڈویژن کی تمام 27 تحصیلوں میں 80 گرین الیکٹرک بسیں چلیں گی، چلڈرن ہسپتال بنے گا۔ ڈھوڈئچہ ڈیم اور مون سون میں سیلاب کی تباہ کاریاں روکنے کے لئے لئی ایکسپریس وے کی منظوری دے دی گئی۔ راولپنڈی ڈویژن کے 12 گاؤں مثالی ویلج بنانے کی منظوری دے دی گئ ہے، تمام الائیڈ ہسپتالوں میں فری ادویات علاج معالجہ جاری رہے گا۔راولپنڈی کی واحد مرکزی روڈ مری روڈ کی مریڑ حسن سے چاندنی چوک کشادگی پراجیکٹ بھی نئے سال سے شروع کرنے کی منظوری دی گئی، خواتین کے لئے راولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں پنک بازار لگانے کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دورہ راولپنڈی ترقی کے سفر کا تسلسل ہے۔ راولپنڈی آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخی عوامی استقبال کیا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبے شہر کی ترقی کے نہ صرف ضامن ہیں بلکہ ان اقدامات کو شہریوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی حاصل ہے۔


