نیوزی لینڈ میں مداح نے شاداب کو شادی کی پیشکش کردی، ویڈیو وائرل

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی مداح نے پاکستانی کرکٹر شاداب خان کو شادی کی پیشکش کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی مداحوں کو ان سے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک مداح نے شاداب خان کو شادی کی پیش کش بھی کردی۔
شاداب خان نے کیوی مداح کو شادی کی پیشکش کا تو کوئی جواب نہیں دیا تاہم اپنا ٹراؤزر ضرور گفٹ کردیا۔ شاداب کی مداح لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ شرمیلے ہیں مگر میں نہیں اسی لیے شادی کی پیش کش کی۔شاداب اچھے کھلاڑی ہیں اور میں ان سے محبت کرتی ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں