جرمنی میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان، ویڈیو وائرل

برلن: جرمنی کی سب سے بڑی مسجد جس کا افتتاح ترک صدر طیب اردوان نے کیا تھا وہاں پہلی بار اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دنیا بھر میں اس روح پرور منظر کو پسند کیا جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے کے دریا کنارے واقع تاریخی شہر کولون میں ایک مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دی گئی۔ جرمنی میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی گئی ہو۔
کولون شہر میں مسلمانوں کی بھی بڑی تعداد آباد ہے اور گزشتہ چند برسوں سے مقامی انتظامیہ اور مسلم کمیونیٹی کے درمیان لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت کے حوالے سے مذاکرات جاری تھے جس میں گزشتہ برس ایک معاہد طے پاگیا تھا۔
اس معاہدے کے تحت پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی سعادت ایک ایسی مسجد کے حصے میں آئی جس کا افتتاح ترک صدر نے کیا تھا اور یہ جرمنی کی سب سے بڑی مسجد ہونے کے علاوہ اپنی جدت طرز تعمیرات کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔
جرمنی میں لاؤڈ اسپیکرپر پہلی بار اذان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دنیا بھر کے مسلمانوں نے جرمنی کی حکومت کی مذہبی روادری پر مبنی پالیسیوں کی تعریف کی اور اس فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا۔
کولون شہر کی خاتون میئر ہینریئٹے ریکر نے کہا ہے کہ مسجد سے لاؤڈ اسپیکر پر دی جانے والی اذان گرد و نواح میں سنی جا سکے گی۔ اس بات کی اجازت دینے کا مقصد مسلم برادری کے ساتھ مذہبی روادری اور احترام کا اظہار کرنا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں