آسٹریلین اوپن ٹینس مینزسنگلز، سٹیفانوس اور جینک سنر پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے

میلبورن : یونانی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ سٹیفانوس اور اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 111 واں میگا ایونٹ میں آج کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں یونانی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈ ڈ سٹیفانوس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
انہوں نے نیدرلینڈز کے حریف ٹینس کھلاڑی ٹیلون گریکسپور کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، ان کی فتح کا سکور 2-6، 6-7(5-7) اور 3-6رہا ۔
ایک اور میچ میں اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نےسخت مقابلے کے بعد حریف ہنگری کے مارٹن فوکسووکس کو 6-4، 6-4، 1-6، 2-6 اور 0-6 سے ہرا کر میگاایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
پری کوارٹر فائنل میں دونوں ٹاپ 16کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف کوارٹر فائنل کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں