آئین میں 90 روز کے بعد نگران حکومتیں قائم نہ رہنے کی کوئی پابندی نہیں، نیر حسین بخاری

فائل فوٹو:
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ آئین میں 90 روز کے بعد نگران حکومتیں قائم نہ رہنے کی کوئی پابندی نہیں، 2008ءمیں خیبر پختونخواہ اسمبلی ٹوٹنے کے بعد نگران حکومت 90 روز سے زائد موجود رہی ،پاکستان پیپلز پارٹی آئینی اور سیاسی معاملات کا پائیدار حل مزاکرات میں ہی سمجھتی ہےانتخابات سے متعلق مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار عمران خان  ہے، تمام اداروں کو آئین کی طے شدہ حدود و قیود میں رہنا چاہئے،آئین ساز ادارہ پارلیمنٹ ہی سب سے بالادست ہے، انہوں نے کہا کہ آئین عوام کے منتخب نمائندوں نے بنایا، عوامی نمائندگان ہی ترمیم کا حق رکھتے ہیں،ماضی میں اعلیٰ ٰعدلیہ نے آئین شکنوں کو عدالتی تحفظ فراہم کیا،
انتخابات  کا انعقاد حکومت نہیں الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں