بلوچستان حکومت نے بھی ن صحت کارڈ منصوبے کا آغاز کر دیا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے بھی اپنے شہریوں کیلئے صحت کارڈ منصوبے کا آغاز کر دیا، اس حوالے سے محکمہ صحت اور انشورنس کمپنی کے درمیان بلوچستان صحت کارڈ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے بعد بلوچستان کے 18 لاکھ خاندانوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی.

ہیلتھ کارڈ سے ملک بھر کے 1200 سے زائد ہسپتالوں میں بلوچستان کے مستحق عوام استفادہ حاصل کر سکیں گے، کینسر جیسے موذی امراض کے مریضوں کیلئے سالانہ چار لاکھ، چھوٹے امراض کیلئے فی مریض 60 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے صحت کارڈ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان صحت کارڈ میں اضافی فنڈز بھی مریضوں کیلئے رکھے گئے ہیں، پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر ہسپتال پینل میں موجود ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر صحت کارڈ کو ترجیح بنایا، صحت کارڈ کے ذریعے بلاتفریق عوام مستفید ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا دس لاکھ روپے کی حد تک شہری علاج کروا سکیں گے، دو ماہ میں باقاعدہ طور پر صحت کارڈ کا اجراء کر دیا جائے گا، صحت کارڈ کے پی کے کا ماڈل سامنے رکھ کر پلان بنایا، دس لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات کیلئے مریض کا کیس خصوصی کمیٹی کے پاس جائے گا، مخصوص کمیٹی کی منظوری کے بعد مریض کیلئے مزید رقم حکومت برداشت کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں