ہمیں طویل سیاسی اور معاشی پالیسیوں کی ضرورت ہے،چین نے 50 سالہ معاشی پلان بنایا ہے، زرداری

پنجاب کے بڑے بزنس مین اکٹھے ہوجائیں، میں سرمایہ کاری کی گارنٹی دیتا ہوں، آصف زرداری کاایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب، فائل فوٹو

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت پر بات کرنے اور میثاق معیشت پر طویل پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے

لاہور: شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں میثاق جمہوریت اور طویل معاشی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام چارٹر آف اکانومی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی جو معاشی حالت ہے اس پر ہم ایک سال پہلے بھی آ چکے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تاجر برادری کا خیال رکھا ہے، آج کے معاشی حالات میں پنجاب کے تاجر اکٹھے ہو جائیں سرمایہ کاری کی گارنٹی میں دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ غیر ملکی انویسٹر ایک ڈالر انویسٹ کرنے کے بدلے پانچ ڈالر مانگتا ہے، غیر ملکی سرمایہ کار پیسے لگاتا ہے تو واپس لے جاتا ہے، ملک میں معیشت کی بہتری کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی ضرورت ہے، چارٹر آف اکانومی پر بات کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے سابق حکومت کو چارٹر آف اکانومی پر بات کرنے کا کہا تھا۔

سابق صدر نے کہا کہ معاشی پالیسیاں چند دنوں کی نہیں برسوں کی ہوتی ہیں، چین نے پچاس سال کا معاشی پلان بنایا ہوا ہے، مجھے چین کے پلان بارے پانچ سال پہلے معلوم ہو گیا تھا میں نے چین کیساتھ گوادر کا معاہدہ کیا، طویل معاشی پالیسیاں ہوں گی تو ہر آنے والی حکومت اس پر عمل کرے گی، ہمیں معیشت کو بہتر کرنے پر کام کرنا ہو گا، معیشت کی بہتری آنے والی نسلوں کیلئے بہت ضروری ہے۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا پہلے لوگوں کو امیر کرو پھر ان پر ٹیکس لگاؤ، ایکسپورٹ بڑھنے سے پاکستانی معیشت کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، ملک میں میثاق جمہوریت اور طویل معاشی پالیسیوں کی ضرورت ہے، ایک خاص مائنڈ سیٹ سے نکل کر معیشت کی بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا پنجاب کے جتنے بڑے بزنس مین ہیں اپنا کردار ادا کریں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، جو کام کاروباری لوگ کر سکتے ہیں وہ حکومت نہ کرے، ہمیں نو آبادیاتی معاشی طریقہ کار سے جان چھڑوانی ہو گی، دفاعی اخراجات زیادہ ہونے کا پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

ہمیں طویل سیاسی اور معاشی پالیسیوں کی ضرورت ہے،چین نے 50 سالہ معاشی پلان بنایا ہے، زرداری” ایک تبصرہ

  1. Wow, amazing weblog structure! How long have you been blogging for? you make running a blog glance easy. The total glance of your website is wonderful, let alone the content material! You can see similar: sklep and here sklep online

اپنا تبصرہ بھیجیں