پاکستان کرکٹ ٹیم کی اسٹار نیشن ورلڈ کپ جرسی کی رونمائی

یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار روایات اور ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے،-فوٹو : اسکرین گریب

ورلڈ کپ کی یہ اسٹار نیشن جرسی درحقیقت پاکستان کرکٹ کے ہیروز اور پرجوش سپورٹرز کے تعلق کو ظاہر کرتی ہے
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023ء کی اسٹار نیشن جرسی کی رونمائی کر دی گئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے شرکت کی،یہ تقریب اس بات کو ظاہر کر رہی تھی کہ پاکستان ٹیم آنے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ورلڈ کپ کی یہ اسٹار نیشن جرسی درحقیقت پاکستان کرکٹ کے ہیروز اور پرجوش سپورٹرز کے تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔ اس جرسی کا ہر اسٹار کرکٹ کے میدان میں کارناموں، چمک دمک اور کچھ کر دکھانے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ اس جرسی کے ڈیزائن میں وہ جذبہ بھی نمایاں ہے جو کرکٹ سے محبت کرنے والے ہر پاکستانی کے اندر گونجتا رہتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ اسٹار نیشن جرسی سے دراصل ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین کے درمیان ہر میچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے۔ یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار روایات اور ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہے کہ یہ اسٹار نیشن جرسی صرف ایک یونیفارم نہیں ہے بلکہ اس پر کامیابیاں، قربانیاں اور کہانیاں نمایاں ہیں۔ اس کا ہر اسٹار شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ہمارے ہیروز کی روایات کو بیان کرتا ہے۔ اس میں ایک ایک نکتہ بڑی خوبی سے شامل کیا گیا ہے جس سے یہ ہر پاکستانی میں فخر کا احساس پیدا کرے گی۔یہ اسٹار نیشن جرسی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل آن لائن اسٹور Shop.pcb.com.pk سے آرڈر پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔
یہ جرسی پہن کر شائقین فخریہ انداز میں اپنے قومی ہیروز کے کارناموں کو یاد کرنے کے علاوہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرسکتے ہیں جو آئی سی سی ورلڈ کپ2023ء میں ہماری شاندار روایات دکھانے کے لیے تیار ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں