میکسیکو میں خلائی مخلوق کی لاشیں منظر عام پر
یہ ممی شدہ نمونے ہمارے زمینی ارتقاء سے انحراف کی نمائندگی کرتے ہیں-فائل :فوٹو
یہ نمونے ہمارے زمینی ارتقاء سے تعلق نہیں رکھتے
میکسیکو سٹی: میکسیکو میں دو چھوٹی عجیب ساخت کی حامل لاشوں کو میکسیکو سٹی کی کانگریس میں سیاست دانوں کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بارے میں دعویٰ ہے کہ یہ دوسری دنیا کی خلائی مخلوق ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاشیں کوسکو، پیرو سے برآمد ہوئی ہیں۔ ان لاشوں کو خلائی دنیاؤں کے محقق جیمی موسان نے پیش کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ممی شدہ نمونے ہمارے زمینی ارتقاء سے انحراف کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے ڈی این اے کا تقریباً ایک تہائی حصہ پراسرار ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ نمونے ہمارے زمینی ارتقاء سے تعلق نہیں رکھتے۔ یہ کسی خلائی اُڑن طشتریوں کے حادثے کے بعد دریافت نہیں ہوئے بلکہ یہ ڈائی ایٹم (ایلگی) کی کانوں میں پائے گئے تھے اور بعد میں جیواشم بن گئے تھے۔تاہم واضح رہے کہ جیمی موسان کے دعووُں کو ماننے سے پہلے احتیاط برتنا ضروری ہے کیوں کہ اس سے قبل موسان کے اس طرح دعوے غلط ثابت ہوچکے ہیں۔
🛑 #BREAKING #NEWS | #ALIEN #FOUND – #NON #HUMAN #BODIES!
The #Mexican Government just released the footages, DNA and all other related informations of #Aliens after all scientific research and analysis. These mummies are non-human and at least 1K years old. pic.twitter.com/CNOiiaucMq— PakWeather.com (@Pak_Weather) September 13, 2023