تھائی لینڈ، سیاح نے غلط بال کاٹنے پر حجام کے ہی بال اُڑا دیئے

حجام کے زبردستی بال کاٹنے کے بعد سیاح اپنے بال کٹائی کی ادائیگی کے بغیر ہی جلدی سے حجام کی دکان سے باہر نکل گیا-فائل:فوٹو

پٹایا: تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے کیلئے آئے ایک روسی سیاح نے مقامی حجام ہی کے بال انتقاماً کاٹ دیئے کہ اس نے سمجھائے جانے کے باوجود سیاح کے بال صحیح طریقے سے نہیں کاٹے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی شہری تھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے دورے پر تھا جب اس نے مقامی حجام کی ایک دکان پر بال کٹوانے کا فیصلہ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق سیاح سیلون میں آیا اور حجام کو ہاتھوں کے اشاروں سے بتایا کہ وہ کس طرح کے بال بنوانا چاہتا ہے کیونکہ مبینہ طور پر سیاح کی انگریزی بہت کمزور تھی۔

تاہم بال کٹوانے کے دوران ایک موقع پر جب روسی سیاح نے آئینے میں خود کو دیکھا اس کے غصے کی انتہا نہ رہی۔ اس نے میز پر مکے مارنا شروع کر دیئے اور حجام کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے لگ گیا۔ سیاح نے غصے میں میز سے شیونگ مشین اٹھائی اور حجام کے اگلے بالوں کا کچھ حصہ مونڈ دیا۔عنی شاہدین نے بتایا کہ حجام کے زبردستی بال کاٹنے کے بعد سیاح اپنے بال کٹائی کی ادائیگی کے بغیر ہی جلدی سے حجام کی دکان سے باہر نکل گیا۔ اس سارے منظر نے جائے وقوعہ پر موجود عملے اور دیگر گاہکوں کو ہکا بکا کرکے رکھ دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں