پاکستانی کرکٹ ٹیم پر تنقید، فاطمہ بھٹو نے صیہونی ریاست کو آڑے ہاتھوں لے لیا

-فوٹو : فائل

کراچی: اسرائیل کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم پر تنقید کے بعد فاطمہ بھٹو نے صیہونی ریاست کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انڈیا، سری لنکا اور بھوٹان میں اسرائیلی سفیر کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پاک بھارت کرکٹ میچ میں جہاں انڈیا کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا گیا وہیں اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کامیاب نہ ہوسکا ورنہ وہ اپنی فتح کو حماس کے نام کردیتا۔اسرائیل کے آ فیشل پیج کا اشارہ قومی کرکٹر محمد رضوان کی طرف تھا جنہوں نے سری لنکا کے خلاف جیت کو مظلوم فلسطینیوں کے نام کیا تھا۔پاکستانی ادیب فاطمہ بھٹو نے اسرائیلی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’اگر 7 دن میں 724 بچوں کو قتل کرنے والی نسل کش ریاست کی طرف سے عوامی طور پر حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تو ہم آخر وقت تک کرکٹ میچوں میں ہارنے پر خوش ہیں‘۔واضح رہے کہ بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ میچ میں 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے محمد رضوان نے پاکستانی ٹیم کی جیت غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سامنا کرتے فلسطینیوں کے نام کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں