نوازشریف قوم کا بیٹا، معمار پاکستان، ایک جنون اور جذبے کا نام ہے، شہبازشریف

شہبازشریف نے کہا کہ ٹھاٹھیں مارتا سمندر گواہی دے رہا ہے اس سے بڑا جلسہ پہلے کبھی نہیں ہوا

نوازشریف نے ہر بار قوم کی تقدیر بدلی لیکن نوازشریف کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا، سابق وزیراعظم شہبازشریف
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف قوم کا بیٹا، معمار پاکستان، ایک جنون اور جذبے کا نام ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریفہزار میل کا سفر کرکے یہاں پہنچا ہے، نوازشریف کا استقبال کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔شہبازشریف نے کہا کہ ٹھاٹھیں مارتا سمندر گواہی دے رہا ہے اس سے بڑا جلسہ پہلے کبھی نہیں ہوا، نوازشریف نے ہر بار قوم کی تقدیر بدلی لیکن نوازشریف کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا، نوازشریف نے جلاوطنی کاٹی، نوازشریف نے برداشت کا دامن نہیں چھوڑا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نومئی کے واقعات تو دور کی بات ہیں، نوازشریف کے ہاتھ سے کبھی گملا بھی نہیں ٹوٹا، نوازشریف آ گیا ہےغربت، بے روزگاری ختم ہوگی، نوازشریف نے چار سال میں لوڈشیڈنگ کو ختم کیا تھا، نوازشریف نےاربوں ڈالرکی آفرٹھکرا کر ایٹمی دھماکہ کیا، اسی مینار پاکستان میں واجپائی آیا تھا، واجپائی نے نوازشریف کے سامنےکہا پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں۔شہبازشریف کی نوازشریف زندہ باد، وزیراعظم نوازشریف کی نعرے بازی، انہوں نے آخر میں کہا اللہ تاڈا بھلا کرے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں