نواز شریف کی چار سال بعد اپنے گھر رائیونڈ واپسی پر جذباتی مناظر

شریف خاندان کے تمام افراد اور بچوں نے مل کر استقبال کیا

محمد نواز شریف کی اپنے گھر رائیونڈ واپسی پر تمام اہل خانہ کے لئے عید کا سماں بن گیا
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی چار سال بعد اپنے گھر رائیونڈ واپسی پر تمام اہل خانہ کے لئے عید کا سماں بن گیا۔شریف خاندان کے تمام افراد اور بچوں نے مل کر ان کا استقبال کیا۔ ہمشیرہ نے گھر میں داخل ہونے پر بھائی کا استقبال کیا۔
مرحوم عباس شریف کی فیملی سمیت تمام عزیز واقارب اور بچوں نے نوازشریف سے ملاقات کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں