نگران وزیراعظم کل دورہ چین کے دوران معاہدوں بارے قوم کو آگاہ کریں گے

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سی پیک سمیت متعدد معاہدوں سے متعلق عوام کو بریف کریں گے-فوٹو:فائل

وزیر اعظم سمگلنگ کی روک تھام ،عوام کو ریلیف کی فراہمی اورغیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی بے دخلی سے متعلق آگاہ کریں گے
اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کل نیوز کانفرنس میں دورہ چین بارے قوم کو تفصیلات بتائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سی پیک سمیت متعدد معاہدوں سے متعلق عوام کو بریف کریں گے، وزیراعظم نگران حکومت کے امن و امان سے متعلق امور پر بھی آگاہی دیں گے، غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی بے دخلی سے متعلق امور بارے بھی آگاہ کریں گے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمگلنگ کی روک تھام اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں