نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سولہ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا-فائل:فوٹو

نیب نے کہا نواز شریف کی گرفتاری نہیں چاہئے،حفاظتی ضمانت نیب کے واضح اور غیر مبہم مؤ قف کی وجہ سے دی گئی
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سولہ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔عدالت کے جاری فیصلے میں کہا گیا نوازشریف کو گرفتار نہ کرنے کے عبوری ریلیف میں دو دن کا اضافہ کیا گیا، نوازشریف کی حفاظتی ضمانت نیب کے واضح اور غیر مبہم مؤ قف کی وجہ سے دی گئی، نیب نے کہا نواز شریف کی گرفتاری نہیں چاہئے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اپیل بحالی کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے 24 اکتوبر کو نوٹس جاری کیا، 26 اکتوبر کو نوازشریف کی اپیل بحالی کی درخواست منظور کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں