بھارت اور آئی سی سی نے ورلڈ کپ فِکس کیا ہوا ہے، حریم شاہ کا دعویٰ

حریم شاہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے زیادہ تر شائقین کرکٹ نے اُن کی بات سے اتفاق کی-فوٹو: فائل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء فِکس ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 243 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، اس میچ میں فتح کے ساتھ بھارت نے موجودہ ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔بھارت کی لگاتار جیت کے بعد حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی تصویر پوسٹ کی جس پر “فِکسر“لکھا ہوا تھا۔حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “”بھارت سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں“۔
https://x.com/_Hareem_Shah/status/1721189479031955791?s=20
ٹک ٹاکر نے کہا کہ ”ہم جانتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) اور آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے بھارتی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے ہی فِکس کیا ہوا ہے“۔حریم شاہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے زیادہ تر شائقین کرکٹ نے اُن کی بات سے اتفاق کیا۔واضح رہے کہ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں ویرات کوہلی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 326 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم صرف 83 بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔دوسری جانب ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں سنچری اسکور کرکے سابق بھارتی بیٹر اور ’ لٹل ماسٹر ‘ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں پروٹیز کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے 119 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں