نگراں وزیراعظم ،الیکشن کمشنر ملاقات، وزیراعظم کی عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز اور سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات کیلئے تمام ضروری تیاری کرلی ہے-فوٹو: فائل

وزیراعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے دورے کی دعوت
اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز اور مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، جس کا الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ ’الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات کیلئے تمام ضروری تیاری کرلی ہے، پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ اسٹاف کی فہرستیں بھی تیار ہیں‘۔چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ الیکشن میٹریل کی چھپائی کا کام بھی آخری مراحل میں ہے جبکہ تمام اضلاع میں جلد ہی انتخابی فہرستیں پہنچانے کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کے انعقاد اور انتخابی شیڈول جاری کرنے کا پابند ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے دورے کی دعوت بھی دی۔نگراں وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کو عام انتخابات کے انعقاد کیلئےایک بار پھر حکومتی تعاون، فنڈز اور مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں