بلاول بھٹو سے پی پی پی جنوبی پنجاب اورسینئر رہنماؤں کی ملاقاتیں، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔
سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور خورشید شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔بلاول بھٹو سے پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم مصطفیٰ محمود نے ملاقات کی، اس موقع پر عبدالقادر شاہین بھی ساتھ تھے، ملاقات میں جنوبی پنجاب کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
https://x.com/MediaCellPPP/status/1722246983749165221?s=20

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں