مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش

کوئٹہ: مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا جس سے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوئی۔
صوبے کے شمالی، مشرقی اور وسطی اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث شمالی اور وسطی اضلاع میں موسم سرد ہو گیا، سب سے زیادہ بارش لورالائی میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق قلات 8، ژوب 6، بارکھان 5، زیارت 2 جبکہ کوئٹہ اور دالبندین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ہرنائی اور بارکھان سمیت چند اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں