ذوالفقار بھٹو پھانسی، صدارتی ریفرنس جلد سماعت کیلئے مقرر ہونیکا امکان

صدارتی ریفرنس پر پہلی سماعت دو جنوری 2012ء کو ہوئی تھی- فوٹو : فائل

صدارتی ریفرنس پر اب تک سپریم کورٹ میں 6 سماعتیں ہو چکی ہیں
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس جلد سماعت کے لیے مقرر ہونے کا امکان ہے۔
ریفرنس آئندہ دو ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر ہونے کا امکان ہے، صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر ہونے پر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ بھٹو ریفرنس پر سماعت کرنے والے عدالتی بینچ کی سربراہی کریں گے۔ذوالفقارعلی بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اب تک سپریم کورٹ میں 6 سماعتیں ہو چکی ہیں، سابق صدر آصف زرداری نے دو اپریل 2011ء کو ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا تھا۔صدارتی ریفرنس پر پہلی سماعت دو جنوری 2012ء کو ہوئی تھی جبکہ ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 12 نومبر 2012ء کو ہوئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں