ملک کوناقابل تسخیر اور جمہوری راج کے ذریعے عوام کو بااختیار بنانے کا اعزاز پیپلز پارٹی کو حاصل ہے، نیر حسین بخاری

عوامی جمہوری جماعت پیپلز پارٹی کیخلاف ہمیشہ کمزور جماعتیں اتحاد بناتی ہیں،سید نیر حسین بخاری-

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام میں موجود اور مخالفین ڈرے سہمے خوفزدہ گھروں میں مقید ہیں، سیکرٹری جنرل پی پی پی
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ملک ناقابل تسخیر بنانے اور جمہوری راج کے ذریعے عوام الناس کو بااختیار بنانے کا اعزاز حاصل ہے پیپلز پارٹی کا پیغام آئین پارلیمنٹ وطنیت پاکستانیت اور جمہوریت ہے۔پی پی پی کا منشور پروگرام پالیسی سیاسی اور معاشی استحکام پروگرام ہے، عوامی جمہوری جماعت پیپلز پارٹی کیخلاف ہمیشہ کمزور جماعتیں اتحاد بناتی ہیں، نیر ںخاری نے مزید کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام میں موجود اور مخالفین ڈرے سہمے خوفزدہ گھروں میں مقید ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں کامیاب ترین سیاسی سرگرمی کے بعد خیبر پختونخواہ کا عوامی رابطہ مہم دورہ شروع کیا ہوا ہے،نیر ںخاری نے کہا ہے کہ انتخابات کاانعقاد آئینی تقاضہ آئینی بالادستی کیلئے لازم ہے پارلیمانی جمہوری نظام کاتسلسل پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیوں کا مرہون منت ہے نیر ںخاری نے کہا ہے کہ دیرپا پائیدار سیاسی استحکام صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے ذریعے ممکن ہےسیاسی قائدین ووٹرز اور امیدواران کی سیکورٹی فراہمی سرکاری اداروں اور انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے ۔نیر ںخاری نے کہا ہے کہ اتحاد صرف پیپلز پارٹی کے خلاف بننے کی ایک تاریخ ہے جو اس بات کی گواہی اور ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی ہی مظبوط اور عوام الناس سے گہرا اور نہ ختم ہونے والا رشتہ صرف پیپلز پارٹی کا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مخالفین کلین سویپ کر سکتے تو اتحاد بناتے نہ مددگاری کے محتاج ہوتے عوام کا سامنا کرنے سے بھاگنے اور گھبراہٹ کا شکار عناصر ڈرائنگ روم سیاست کرتے ہیں عوام کو طاقت کا سرچشمہ پر یقین رکھنے والی پیپلز پارٹی عوام الناس میں رہتی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں