آئندہ حکومت لاڈلے نہ سپرلاڈلے بلکہ عوام کی ہوگی، سراج الحق

ایک شہزادہ کہہ رہا ہے مجھے وزیراعظم بناؤ میں سندھ کی طرح ترقی دلاؤں گا، امیرجماعت اسلامی پاکستان-

پشاور: آئندہ حکومت لاڈلوں اورسپرلاڈلوں کی بنیادپرنہیں بنےگی، بلکہ صرف عوام کے ووٹوں پربنےگی
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کوخوشحال دیکھنےوالےیہاں جمع ہیں، نوجوان جہالت اورسفارش کیخلاف ہیں۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آج اس ملک میں دو خاندانوں کی اجارداری ہے ان دو خاندانوں نے کرپشن کو عام کیا، یہاں ایک شہزادہ پھر رہا ہے اور کہہ رہا ہے مجھے وزیراعظم بناؤ میں سندھ کی طرح ترقی دلاؤں گا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نےاسرائیل کاساتھ دیا، یہ سوشل میڈیا کی طاقت تھی کہ فرانسیسی حکومت آج جنگ بندی کامطالبہ کررہی ہے، نوجوان سوشل میڈیا کو بہتری کے لیے استعمال کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں